ایل ڈی اے کواٹرز کے قریب عمارت میں آتشزدگی، ماں اور بیٹا جاں بحق

ایل ڈی اے کواٹرز کے قریب عمارت میں آتشزدگی، ماں اور بیٹا جاں بحق

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایل ڈی اے کوارٹرز کے قریب عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ آگ لگنے کے ایک اور واقعے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ایل ڈی اے کوارٹرز کے نزدیک تیسری منزل پر واقع ایک کوارٹر میں اچانک بھڑک اٹھی جس کے باعث 35 سالہ خاتون اور ان کا 5 سالہ بیٹا جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دونوں دم توڑ گئے۔

آتشزدگی کا دوسراواقعہ بلال گنج میں پیش آیا، جہاں گیس ہیٹر کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی جس سے ایک بچی اور 4 خواتین سمیت 6 افراد جھلس گئے تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...