مقبوضہ کشمیر بھارتی پابندیوں اور مسلمانوں پر مظالم کو کتنا عرصہ ہو گیا ؟دل دہلادینے والی خبر آگئی

مقبوضہ کشمیر بھارتی پابندیوں اور مسلمانوں پر مظالم کو کتنا عرصہ ہو گیا ؟دل ...
مقبوضہ کشمیر بھارتی پابندیوں اور مسلمانوں پر مظالم کو کتنا عرصہ ہو گیا ؟دل دہلادینے والی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی جانب سے عائد پابندیاں 147 ویں روز میں داخل ہو گئیں۔مقبوضہ وادی میں مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، سخت سردی میں کشمیری مشکلات سے دوچار ہیں۔انٹرنیٹ کی معطلی کے باعث طلبا اور تاجر سخت پریشان ہیں، مختلف امتحانوں میں شرکت کے خواہش مند سیکڑوں طلبا کو انٹرنیٹ نہ ہونے کے باعث شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔
دوسری جانب امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ خواہش مند سینیٹر کوری بوکر نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حالِ پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔پاکستانی امریکن سینئر ڈیموکریٹ لیڈر ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات میں سینیٹر کیری بوکر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پربات کرنا جمہوریت کی خدمت ہے۔

مزید :

قومی -