وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کیوں کی ؟قمر زمان کائرہ نے بڑا الزام عائد کردیا

وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کیوں کی ؟قمر زمان کائرہ نے بڑا الزام عائد ...
وزیراعظم نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کیوں کی ؟قمر زمان کائرہ نے بڑا الزام عائد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے دعوں اور وعدوں پر یوٹرن لیا اور جو لوگ خان صاحب کے ساتھ مل گئے ان کے گناہ دھل گئے ہیں، آج اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لیے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی گئی، نیب صرف اپوزیشن جماعتوں کا احتساب کرے گی، نیب آرڈیننس میں اصلاحات کی بات کرنے پر کہا گیا یہ این آر او مانگتے ہیں، حکومت کی گھبراہٹ نظر آرہی ہے، پیپلزپارٹی ڈکٹیٹروں اور ان کے کٹھ پتلیوں سے لڑی ہے اور لڑ رہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہمارے کیسزعدالتوں میں اپنا مقدر دیکھ رہے ہیں اور اب وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی چاہتے ہیں، اس لیے ہمارے خلاف مزاحمت ہو رہی ہے، خان صاحب کو مزاحمت نہیں ملامت ہورہی ہے، جب آصف علی زرداری نے نیب کے حوالے سے کہا کہ بلیک میلنگ ہو رہی ہے، تو حکومت نے ٹانٹ کیا، اب اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے آرڈیننس لایا گیا، جو لوگ خان صاحب کے ساتھ مل گئے ان کے گناہ دھل گئے۔

مزید :

قومی -