کیا شہروز سبزواری کی اپنی بیوی سے علیحدگی صدف کنول کی وجہ سے ہوئی؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار شہروز سبزواری کی اپنی اہلیہ سائرہ یوسف کے ساتھ علیحدگی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی انگلیاں ماڈل گرل صدف کنول کی طرف اٹھ رہی ہیں۔
شہروز سبزواری نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ سائرہ یوسف سے گزشتہ 6 مہینے سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔ یہ خبر سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے میاں بیوی میں علیحدگی کی وجہ صدف کنول کو قرار دے دیا ، ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ شہروز سبزواری گزشتہ کچھ ماہ سے ماڈل گرل کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
اس دعویٰ کو اس وجہ سے بھی تقویت ملتی ہے کیونکہ گزشتہ دنوں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہونے والے ایوارڈ شو کی تقریب میں شہروز سبزواری نے صدف کنول کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔
اگر شہروز سبزواری کے انسٹاگرام کو دیکھا جائے تو وہاں بھی پچھلے کچھ عرصے سے صدف کنول کی حاضری میں اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے باقاعدگی کے ساتھ اداکار کی پوسٹوں پر کمنٹس یا انہیں لائک کرنا شروع کردیا ہے۔
اس وقت تک یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول کے بیچ کیا چل رہا ہے، جب تک ان کی جانب سے کوئی باقاعدہ وضاحت سامنے نہیں آجاتی۔