مسلمان ملک میں فوجی پریڈ کے دوران دھماکہ ،ہلاکتیں

مسلمان ملک میں فوجی پریڈ کے دوران دھماکہ ،ہلاکتیں
مسلمان ملک میں فوجی پریڈ کے دوران دھماکہ ،ہلاکتیں

  



صنعا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) یمن میں فوجی اہلکاروں کی گریجویشن پریڈ کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ جنوبی شہر ال دہلیہ میں ہوے نے والی فوجی پریڈ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ سیکیورٹی بیلٹ فورسز کے اہلکاروں کی تھی جو حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔دھماکا فوجی پریڈ کے دوران مہمانوں کے اسٹیج کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد درجنوں میں ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے جائے وقوعہ سے حوثی باغیوں کے 3 کارندوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...