جو عمران خان نے کہا، برطانیہ کے وزیراعظم نے کر دکھایا، ہوائی جہاز میں سفر کرتے ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ ہمارے حکمران شرم سے پانی پانی ہوجائیں

جو عمران خان نے کہا، برطانیہ کے وزیراعظم نے کر دکھایا، ہوائی جہاز میں سفر ...
جو عمران خان نے کہا، برطانیہ کے وزیراعظم نے کر دکھایا، ہوائی جہاز میں سفر کرتے ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ ہمارے حکمران شرم سے پانی پانی ہوجائیں

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سادگی کی ایک نئی مثال قائم کرکے دنیا بھر کے حکمرانوں کے لیے مشعل راہ بن گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق 55سالہ وزیراعظم بورس جانسن اپنی 31سالہ گرل فرینڈ کیری سائمنڈز کے ہمراہ کرسمس کی چھٹیاں منانے جزائرغرب الہند کے ملک سینٹ لوسیا گئے لیکن اس کے لیے انہوں نے رائل ایئرفورس کا خصوصی طیارہ استعمال کرنے کی بجائے عام مسافروں کے ساتھ برٹش ایئرویز کی پرواز میں سفر کیا۔

رپورٹ کے مطابق اگر وزیراعظم جانسن رائل ایئرفورس کے خصوصی طیارے پر جاتے تو لگ بھگ 1لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ روپے)خرچ آتا لیکن انہوں نے برٹش ایئرویز کے ٹکٹ خرید کر اس پر سفر کیا جس پر صرف 1300پاﺅنڈ (تقریباً 2لاکھ 63ہزار روپے )خرچ آیا۔وزیراعظم اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ سینٹ لوسیا کے شہر مسٹیک میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم جانسن 2018ءسے اپنی گرل فرینڈ کیری کے ساتھ تعلق میں ہیں اور یہ برطانوی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم بن بیاہی پارٹنر کے ساتھ 10ڈاﺅننگ سٹریٹ (برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ) میں رہ رہا ہے۔

مزید : برطانیہ