معروف ترین 24 سالہ لڑکی نیند میں انتقال کرگئی، لوگوں کو پریشان کرگئی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو گیمز کے نقصانات سے ماہرین آگاہ کرتے رہتے ہیں ۔ اب معروف ویڈیو گیمر لڑکی کی ناگہانی موت سے ان نقصانات پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماریا پیدائشی طور پرلڑکا تھی تاہم وہ جنس تبدیل کروا کر لڑکی بن گئی تھی۔ اس نے ویڈیو گیمنگ کے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا اور جیتی۔ وہ ایل او ایل چیمپین شپ سیریز میں جیتنے والی واحد لڑکی تھی۔ گزشتہ دنوں نیند کی حالت میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس کی عمر محض 24سال تھی۔
ماریا ویڈیو گیمنگ کے میدان میں ’ریمیلیا‘ (Remilia)کے نام سے جانی جاتی تھی۔ اس کی موت کی خبر اس کے دوست رچرڈ لیویس نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر دی۔ رچرڈ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ”میں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ میری بہترین دوست ماریا نہیں رہی۔ اسے نیند کی حالت میں پرسکون موت آئی۔ اس کے جانے سے ایسا خلاءپیدا ہوا ہے کہ جو کبھی پر نہ ہو سکے گا۔“ماریا نے 2015ءمیں اس وقت تاریخ رقم کی جب اس نے لیگ آف لیجنڈز چیمپیئن شپ سیریز کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی لڑکی کا اعزاز حاصل کیا۔
رپورٹ کے مطابق ماریا کئی سالوں سے شدید ڈپریشن اور دیگر دماغ مسائل کا شکار ہو گئی تھی۔ گزشتہ سال جنوری میں بتایا گیا تھا کہ اس کے یہ عارضے بہت شدید ہو چکے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ اس نے لیگ کے گزشتہ سیزن میں چند ہفتے کھیلا اور پھر چھوڑ دیا تھا۔ پھر وہ ستمبر میں ایک مقابلے میں شامل ہوئی۔ تاہم تاحال اس کی موت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔