23 سالہ خاتون کو ہمسفر کی تلاش، دل جیتنے والے مرد کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کردی

23 سالہ خاتون کو ہمسفر کی تلاش، دل جیتنے والے مرد کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے دینے ...
23 سالہ خاتون کو ہمسفر کی تلاش، دل جیتنے والے مرد کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کردی

  



ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) 2013ءمیں جین پرک نامی لڑکی نے 17سال کی عمر میں 10لاکھ پاﺅنڈ کی لاٹری جیتی اور سکاٹ لینڈ کی کم عمر ترین لاٹری جیتنے والی فرد کا اعزاز حاصل کیا۔ دولت آنے کے بعد اسے جنسی پارٹنر کی تلاش میں مشکلات کا سامنا رہا۔ اس کے کئی معاشقے ہوئے لیکن چند ماہ سے زیادہ نہ چل سکے۔ بالآخر اس نے 2018ءمیں پارٹنر کی تلاش کے لیے ایک ویب سائٹ بنا ڈالی اور اس پر اعلان کر دیا کہ جو مرد اس کا بوائے فرینڈ بنے گا وہ اسے 60ہزار پاﺅنڈ کی رقم دے گی لیکن اب دو سال کی مزید جدوجہد کے بعد اس نے مردوں کے متعلق حیران کن اعلان کر دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق جین پرک نے کہا ہے کہ اس کی پارٹنر تلاش کرنے کی تمام کوشش رائیگاں گئیں۔ اسے ویب سائٹ بنا کر بھی محبت نہیں ملی بلکہ مزید جدوجہد ہی کا سامنا کرنا پڑا۔ جین کا کہنا تھا کہ ”مرد ہیں ہی کوئی انتہائی پراسرار اور عجیب الخلقت مخلوق۔ ایسے بے ڈھنگے کہ محبت کرنی بھی نہیں آتی۔مردوں کے ساتھ معاملہ کرنا ایسے ہی ہے جیسے ناخنوں کے ساتھ فرش اکھاڑنا۔ “ ایک اور پوسٹ میں اس نے لکھاکہ ”مانگی محبت، ملی مشقت۔“ جین پرک کی طرف سے مردوں کے متعلق اس بیان کے بعد اس کا ’ٹنڈر‘ اکاﺅنٹ بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ چنانچہ اب وہ اس ایپلی کیشن پر بھی پارٹنر تلاش نہیں کر پائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ جین کو ’ٹرمز آف یوز‘ کی خلاف ورزی پر ٹنڈر سے بلاک کیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس