کیا آپ 35 ہزار روپے کا پاپ کارن کھائیں گے؟ جانئے دنیا کے مہنگے ترین کھانوں کے بارے میں

کیا آپ 35 ہزار روپے کا پاپ کارن کھائیں گے؟ جانئے دنیا کے مہنگے ترین کھانوں کے ...
کیا آپ 35 ہزار روپے کا پاپ کارن کھائیں گے؟ جانئے دنیا کے مہنگے ترین کھانوں کے بارے میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کچھ ایسے مہنگے ترین کھانے بھی ہیں کہ ایک وقت کے کھانے میں عام آدمی کئی سال گزارا کر لے۔ ایسا ایک کھانا ’سمندری خزانہ کری‘ (Samundari Khazana Curry)ہے جو بمبئی بریسیئر، لندن (Bombay Brassiere, Londn)کی پیشکش ہے۔ یہ مچھلی اور جھینگوں پر مشتمل کی ایک ڈش ہے جس کی قیمت 3ہزار 200ڈالر (تقریباً 4لاکھ 95ہزار روپے) ہے۔ اس میں سکاٹش جھینگے ہوتے ہیں جن پر سونے کی کوٹنگ کی ہوتی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دوسراکھانا ’دی گولڈن فوئنکس کپ کیک‘ ہے جو سیرینڈپٹی 3(Serendipity 3)نیویارک پر ملتا ہے۔ اس کی قیمت 1ہزار ڈالر (تقریباً 1لاکھ 54ہزار روپے) ہے۔یہ کپ کیک ہی ہیں لیکن ان میں سونے کی شیٹ اور سونے کی گرد استعمال کی جاتی ہے۔ایک کھانا ’گولڈن ریپڈ سوشی‘ (Golden Wrapped Sushi)ہے۔ جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ سوشی کی یہ قسم سونے کے ورق میں لپیٹ کر پیش کی جاتی ہے۔ اس کی قیمت 1ہزار 978ڈالر (تقریباً 3لاکھ 6ہزار روپے)ہے۔
پھر ’ویسٹن ہوٹل بیگل ‘ (Westin Hotel Bagel)نامی کھانا ہے جس کی قیمت 1ہزار ڈالر (تقریباً 1لاکھ 55ہزار روپے)ہے۔ یہ نیویارک کے ویسٹن ہوٹل کی پیشکش ہے جس پر سونے کے ورق لگائے جاتے ہیں۔ایک کھانا ’مارگوز پیزا‘ (Margo's Pizza)ہے جو کہ مارگوز پیزریا، مالٹا (Margo's Pizzeria, Malta)کی پیشکش ہے۔ اس کی قیمت 2ہزار 400ڈالر (تقریباً3لاکھ 71ہزار روپے)ہے۔ یہ پیزا دنیا کا مہنگا ترین پیزا ہے اوراسی نسبت سے اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی درج ہے۔ اس میں 100گرام سفید ٹروفلز (White Truffles)اور سونے کے ورق استعمال کیے جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -