دانش کنیریا کی باتیں سن کر انضمام الحق بھی دنگ رہ گئے

دانش کنیریا کی باتیں سن کر انضمام الحق بھی دنگ رہ گئے
دانش کنیریا کی باتیں سن کر انضمام الحق بھی دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاکہ میں دانش کنیریا کی یہ بات قطعی طور پر ماننے کو تیار نہیں کہ ہم اتنے تنگ نظر اور چھوٹے دل کے مالک تھے کہ کسی کو مذہب کی بنیاد پر ٹیم میں قبول نہ کریں،پاکستانی بڑے فراخ دل اور دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی بڑی خوشی سے گوارا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا دانش کنیریا نے اپنی زیادہ تر کرکٹ میری قیادت میں ہی کھیلی، میں نے کبھی یہ بات محسوس نہیں کی کہ کسی کھلاڑی نے دوسرے کے ساتھ غیر مسلم ہونے کی وجہ سے برا سلوک کیا ہو، اس طرح کا کوئی ایک واقعہ بھی بطور مثال نہیں پیش کیا جا سکتا۔انضمام الحق نے بتا یا کہ شارجہ کے ٹورز پر جاتے تو پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ہی ہوٹل میں قیام کرتے اور اکثر ایک دوسرے کے کمروں میں نظر آتے، ہنسی مذاق کرتے اور مل کر کھاتے پیتے۔ انضمام الحق نے کہا کہ مشتاق احمد میرے بچپن کے دوست تھے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے دانش کنیریا کو ترجیح دی،اس بات میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ نماز کی ادائیگی کرنے والے کرکٹرز کو ہی منتخب کیا جاتا تھا۔

مزید :

کھیل -