”آصف زرداری نے امریکہ کو کہا تھا کہ ۔۔۔“مراد سعید نے سنگین الزام عائد کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ شہباز شریف کی بلٹ پروف گاڑیوں میں پیسہ وزیراعلیٰ ہاوس پہنچایا گیا۔ مسلم لیگ ن حکومت نے احسن اقبال کے بھائی کو بھی نوازا۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے امریکا سے کہا تھا کہ ڈرون حملے کرتے جائیں، ہم معاملات سنبھالیں گے، ہم صرف پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 جنوری سے 192 ارب روپے سے احساس پروگرام کا آغاز ہو جائے گا۔ سردیوں میں لوگ سڑکوں پر سوتے تھے، عمران خان نے شیلٹر ہوم بنائے۔ عالمی ادارے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔