سردی کی شدت میں اضافے کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں کتنا اضافہ کردیا گیا ؟

سردی کی شدت میں اضافے کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں کتنا اضافہ کردیا گیا ؟
سردی کی شدت میں اضافے کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں کتنا اضافہ کردیا گیا ؟

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے سردی کی شدت میں اضافے کے باعث موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے مشیر برائے تعلیم ضیاءاللہ بنگش کی جانب سے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سکولوں کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعطیلات میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی سکولوں پر ہوگا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں 22 دسمبر سے صوبے کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوا تھا ۔ خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں میں 31 دسمبر تعطیلات کا اعلان کیاتھا جبکہ پہاڑی علاقوں میں 22 دسمبرسے 29 فروری تک سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید : Breaking News /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...