کل شادی ہوئی ، آج دلہن کی لاش برآمد، دولہا کس حال میں ہے؟ لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

کل شادی ہوئی ، آج دلہن کی لاش برآمد، دولہا کس حال میں ہے؟ لاہور سے انتہائی ...
کل شادی ہوئی ، آج دلہن کی لاش برآمد، دولہا کس حال میں ہے؟ لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود سے نوبیاہتا دلہن کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود سے 32 سالہ سویرا نامی نوبیاہتا دلہن کی لاش ملی ہے۔ وسیم اور سویرا کی ایک روز پہلے ہفتے کو شادی ہوئی تھی۔ شوہر وسیم کی حالت بھی تشویشناک ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دلہن سویرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔