ایک بیٹے پر جنات کا سایہ، ماں نے دوسرے بیٹے کے ساتھ مل کر ایسا کام کردیا کہ کسی کی بھی روح کانپ اٹھے

ایک بیٹے پر جنات کا سایہ، ماں نے دوسرے بیٹے کے ساتھ مل کر ایسا کام کردیا کہ ...
ایک بیٹے پر جنات کا سایہ، ماں نے دوسرے بیٹے کے ساتھ مل کر ایسا کام کردیا کہ کسی کی بھی روح کانپ اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل پتوکی میں توہم پرست ماں نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر جنات کے شبہے میں دوسرے بیٹے کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ماں اور بیٹے کو شبہہ تھا کہ اس کے دوسرے بیٹے وسیم میں جنات کا سایہ ہے، انہوں نے جنات سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے وسیم کو پے در پے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے مقتول کے دادا فریاد علی کی درخواست پر ماں اور شریک ملزم بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزمان اور محلے داروں کے ابتدائی بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں جن میں انہوں نے کہا ہے کہ مقتول وسیم پر جنات کا سایہ تھا۔