مسلم لیگ ن کو دیوار کے ساتھ لگانے کے لئے آنے والی حکومت کی اپنی دیوار گرنے والی ہے: خلیل طاہرسندھو       

مسلم لیگ ن کو دیوار کے ساتھ لگانے کے لئے آنے والی حکومت کی اپنی دیوار گرنے ...
مسلم لیگ ن کو دیوار کے ساتھ لگانے کے لئے آنے والی حکومت کی اپنی دیوار گرنے والی ہے: خلیل طاہرسندھو       

  



فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما اور سابق صوبائی وزیرصحت  پنجاب خلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ حکومت اوران کے ’’نائب‘‘نے شریف خاندان سمیت سینئرمسلم لیگی ارکان کااحتساب کرلیا ہے،حکومت اپنےمذموم  مقاصد میں بری طرح ناکام ہوئی ہے،اَب   حکومتی ارکان کے احتساب کی باری آئی تو سلیکٹڈ وزیر اعظم نے اپنے سمیت ساتھیوں کو بھی این آر او دے دیا،مسلم لیگ ن کو دیوار کے ساتھ لگانے کے لئے آنے والی حکومت کی اپنی دیوار گرنے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیل  طاہر سندھ کا کہنا تھا کہ اب ہواؤں کا  رخ تبدیل ہونے کے خوف  اور مالم جبہ ،بی آر ٹی کیسز  میں اپنے وزراءاورارکان کوبچانے کے لئے نیب آرڈیننس لایا گیا ہے،اپوزیشن جماعتوں کےارکان احتساب میں حساب دےچکےہیں جن کی طرف کچھ بھی نہیں نکل سکا،اب عمران خان سمیت اِن حکومتی ارکان کےاحتساب کی باری تھی مگرعمران خان نے آرڈیننس کے ذریعے باری بندکرلی ہے،سلیکٹڈ  نے اپنے سمیت اُن ارکان اور وزیروں  کوبھی این آراو دے دیاہے جن پراُنہوں نے اربوں اور کروڑوں  روپے کی کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے۔خلیل طاہر سندھو  کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی صرف مسلم لیگ ن کودیوارکے ساتھ لگانے کے لئے اقتدارمیں آئی تھی تاہم سیاسی اورمعاشی حالات میں حکومت کی اپنی دیوارگرنے  والی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...