بھارتی اپوزیشن رہنما پریانکا گاندھی سے پولیس کا بد ترین سلوک ،خاتون رہنما نے بھی ہار نہ مانی

بھارتی اپوزیشن رہنما پریانکا گاندھی سے پولیس کا بد ترین سلوک ،خاتون رہنما نے ...
بھارتی اپوزیشن رہنما پریانکا گاندھی سے پولیس کا بد ترین سلوک ،خاتون رہنما نے بھی ہار نہ مانی

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اپوزیشن رہنما پریانکا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کے ہتھکنڈوں کے آگے ہار ماننے سے انکار کردیا ہے۔پریانکا گاندھی رکاوٹیں توڑ کر متنازع بل کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار شخص کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے جا پہنچیں۔اپوزیشن رہنما کی گاڑی روکی گئی تو وہ موٹر سائیکل پر بیٹھ گئیں، پھر بھی راستہ روکا گیا تو پولیس سے لڑتی بھڑتی پیدل نکل گئیں۔کانگریس کے اجتماع میں گارڈز کے حرکت میں آنے تک ایک شخص پریانکا کے نزدیک آگیا تو خاتون رہنما نے دور ہٹانے سے روک دیا۔پریانکا گاندھی کے والد راجیو گاندھی اور دادی اندرا گاندھی دونوں ہی وزرائے اعظم رہ چکے اور دونوں ہی قاتلانہ حملوں میں مارے جاچکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی