مانسہرہ میں 10 سالہ بچے سے 100 بار سے زائد زیادتی کرنے والا پکڑا گیا
مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے مدرسے میں پڑھنے والے 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق 10 سالہ بچے یاعوس کے ساتھ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم شمس الدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم گزشتہ 3 روز سے روپوش تھا ، اسے پیر کے روز جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ مانسہرہ میں ایک مدرسے میں پڑھانے والے استاد نے 10 سالہ طالبعلم کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ بچے کے مزاحمت کرنے پر اسے تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا، ہسپتال لے جانے پر بچے کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کی تھی۔ مرکزی ملزم کے روپوش ہونے پر پولیس نے اس کے بھائی سمیت 4 لوگوں کو گرفتار کرلیا تھا۔