آئین پر عملدرآمد کے سوا ملک کسی صورت ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا:اسفندیار ولی خان

آئین پر عملدرآمد کے سوا ملک کسی صورت ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا:اسفندیار ...
آئین پر عملدرآمد کے سوا ملک کسی صورت ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا:اسفندیار ولی خان

  



چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ پر امن افغانستان کے بغیر پر امن پاکستان اور پر امن پاکستان کے بغیر پر امن افغانستان کا قیام ممکن نہیں،دنیا بشمول افغانستان کےپڑوسی چارعشروں سےجاری جنگ وجدل کشت وخون میں لت پت افغانوں کی حال پررحم کریں،آئین پر عملدرآمد کے سوا ملک کسی صورت ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق ولی باغ چارسدہ میں گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی خان کا کہنا تھا کہعوامی نیشنل پارٹی ملکی ترقیوخوشحالی اور سب سے بڑھ کر امن کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی ٹیم ڈیلیور کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی،پارٹی جمہوریت جمہوری اداروں کے استحکام آزاد عدلیہ صاف شفاف صحافت کے قیام کیلئے ماضی کی مانند ڈٹ کر کھڑی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اے این پی حقیقی جمہوری پارلیمانی نظام کے قیام کے لئے دیگر سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر مشکلات کا مقابلہ کرے گی جبکہ نااہل حکمرانوں اور ان کے ناکامیوں بیڈ گورننس کے خلاف آواز بھی اٹھاتی رہیگی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور