بدترین دشمن پر احسان کی عمدہ مثال، ٹرمپ نے روس کو بڑی تباہی سے بچالیا، پیوٹن بھی معترف

بدترین دشمن پر احسان کی عمدہ مثال، ٹرمپ نے روس کو بڑی تباہی سے بچالیا، پیوٹن ...
بدترین دشمن پر احسان کی عمدہ مثال، ٹرمپ نے روس کو بڑی تباہی سے بچالیا، پیوٹن بھی معترف

  



ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس اور امریکہ کی آپس کی دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، دونوں ہی ملک کسی بھی معاملے میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سے باز نہیں آتے لیکن حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا کام کردیا کہ روس کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

روسی ٹی وی چینل رشیا ٹوڈے کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور ان کا وہ انٹیلی جنس معلومات شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا جس کے باعث روس کو دہشتگردی کے بڑے حملے سے بچالیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں کے مابین اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وہ مستقبل میں بھی دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرتے رہیں گے۔

روس کی فیڈرل سکیورٹی سروس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر نے روسی ہم منصب کو جو انٹیلی جنس معلومات فراہم کی تھیں اس کے نتیجے میں 2 روسی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں لوگ نئے سال کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں دہشتگردی کے بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مزید : Breaking News /بین الاقوامی /اہم خبریں