اشرافیہ نے وسائل کھائے اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا:سینیٹر رضا ربانی

اشرافیہ نے وسائل کھائے اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا:سینیٹر رضا ...
اشرافیہ نے وسائل کھائے اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا:سینیٹر رضا ربانی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی نے اعتراف کیا ہے کہ اشرافیہ نے وسائل کھائے اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا،ملک سے ٹریڈ یونینز اورکافی ہاؤس کلچر کا خاتمہ کیا گیا،کہیں ریاستی جبر کیا گیا تو کہیں کرپشن کے ذریعے لوگوں کو خریدا گیا۔

کراچی آرٹس کونسل میں  کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئےسابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں تاریخ کو قلمبند نہیں کیا گیا اور جب بھی تاریخ لکھی گئی تو وہ ریاست کے حکم کے تحت لکھی گئی۔سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی استفسار کیا کہ آخر کیوں نصاب سے بھگت سنگ کا نام اور باب نکال دیا جاتا ہے؟آج کی نصابی کتب میں جمہوریت کا باب ہی نہیں ہے۔میاں رضاربانی نےکہا کہ ریاست کا موجودہ ذہن آج نہیں بنا بلکہ قائداعظم کی وفات کے بعد ہی بن گیا تھا،باقاعدہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صوبائی خودمختاری کو ختم کیا گیا اور جمہوریت کو توڑنے و مروڑنے کی کشمکش چلتی رہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایوب خان حکومت کے خاتمے میں طلبہ یونینز، ٹریڈ یونینز اور مزاحمتی سیاست کا اہم کردار تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی