وزیراعظم کی قیادت میں پہلی مرتبہ حکومت معاشرے کے نچلے ترین طبقے کی بہبود کیلئے کوشاں ہے:سینیٹر فیصل جاوید

وزیراعظم کی قیادت میں پہلی مرتبہ حکومت معاشرے کے نچلے ترین طبقے کی بہبود ...
وزیراعظم کی قیادت میں پہلی مرتبہ حکومت معاشرے کے نچلے ترین طبقے کی بہبود کیلئے کوشاں ہے:سینیٹر فیصل جاوید

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شدید سرد موسم میں بے گھر افراد کو چھت اور کھانا فراہم کرنے کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سینٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا، بے گھر افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کے ہمراہ ترلائی میں قائم پناہ گاہ میں بے گھر افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے پناہ گاہ میں موجود افراد کیساتھ رات کا کھانا کھایا اور خوراک کے معیار کا جائزہ لیا پناہ گاہ میں سردی سے بچا کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ رحم اوراحساس تحریک انصاف کی حکومت کے دواہم بنیادی ستون ہیں،وزیراعظم کی قیادت میں پہلی مرتبہ حکومت معاشرے کےنچلےترین طبقے کی بہبود کیلئے کوشاں ہے،ملک بھر میں قائم پناہ گاہیں بےگھراورغریب ترین افرادکامسکن ہیں۔انہوں نےکہاکہ نہایت سردموسم میں چھت سےمحروم شہریوں کیلئےخوراک اوررہائش کی فراہمی اہم اقدام ہے، اپنے مال سے سماج کے نچلے طبقے کیلئے حصہ نکالنے والے مخیرحضرات خصوصی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...