شہبازشریف نے فرنٹ مین کے ذریعے کرپشن کی،پاکستان میں احتساب کاشعورعمران خان نے دیا:مراد سعید

شہبازشریف نے فرنٹ مین کے ذریعے کرپشن کی،پاکستان میں احتساب کاشعورعمران خان ...
شہبازشریف نے فرنٹ مین کے ذریعے کرپشن کی،پاکستان میں احتساب کاشعورعمران خان نے دیا:مراد سعید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ شہبازشریف نے احسن اقبال کے بھائی کوٹاسک فورس کاچیئرمین لگایا، بغیربڈنگ کے ٹھیکے دئیے ، شہباز شریف نےفرنٹ مین کے ذریعے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی،جعلی کمپنیزاورٹی ٹیزکے ذریعےکرپشن کی،شہبازشریف کی بلٹ پروف گاڑیوں میں پیسہ منتقل کیاجاتاتھا، پاکستان میں احتساب کاشعورعمران خان نے دیاہے، 2020پاکستان کی ترقی کاسال ہوگا، این آراوکسی کونہیں ملے گا، آج عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کااعتراف کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ شہبازشریف نے احسن اقبال کے بھائی کوٹاسک فورس کاچیئرمین لگایا، بغیربڈنگ کے ٹھیکیدیئے،شہبازشریف نے فرنٹ مین کے ذریعے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی، جعلی کمپنیزاورٹی ٹیزکے ذریعے کرپشن کی گئی، شہبازشریف کی بلٹ پروف گاڑیوں میں پیسہ منتقل کیاجاتاتھا،پاکستان میں احتساب کاشعورعمران خان نے دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ دورحکومت میں ملک معاشی بدحالی کاشکارتھا لیکن 2020پاکستان کی ترقی کاسال ہوگا، موجودہ حکومت نے کرپشن کے خاتمے کیلئے قدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اوریوسف رضا گیلانی نے امریکہ سے کہاتھاکہ ڈرون حملے کرتے جائیں ہم معاملات سنبھالیں گے، صرف صرف پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ این آراوکسی کونہیں ملے گا، آج عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کااعتراف کررہے ہیں ۔وفاقی وزیر مراد سعید پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو پرچی والا جونیئر زرداری کہہ کر پکارتے رہے۔وفاقی وزیر نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا نام لیے بغیر ان پر سنگین الزامات بھی عائد کیے اور کہا کہ جونیئر زرداری مولانافضل الرحمان کے کنٹینر پر چڑھ گیا ،یہ لبر ل کرپٹ ہے، زرداری این آر او کے لیے امریکا کے پاؤں پڑے تھے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...