حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دینے والا بھولا ریکارڈ اچانک کہاں پہنچ گیا؟

حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دینے والا بھولا ریکارڈ اچانک کہاں پہنچ ...
حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دینے والا بھولا ریکارڈ اچانک کہاں پہنچ گیا؟

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی سوشل میڈیا کی متنازعہ شخصیات بھولا ریکارڈ اور حریم شاہ اس وقت ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکی ہیں، اول الذکر نے ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی ہے تو موخرالذکر نے جیل بھجوانے کی جوابی دھمکی دے دی ہے، دونوں کی اسی کشمکش میں لوگوں کی نہ صرف شیخ رشید اور پی ٹی آئی کی قیادت سے توجہ ہٹ گئی ہے بلکہ لوگ اب بھولا اور حریم کی جنگ کے ’ دی اینڈ‘ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایسے میں ایک اور خبر یہ بھی سامنے آئی ہے کہ بھولا ریکارد بھی دبئی پہنچ گیا ہے۔

بھولا ریکارڈ کی جانب سے ہفتے کے روز یہ دھمکی دی گئی تھی کہ وہ حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرے گا۔ اتوار کے روز بھی بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کیلئے کچھ دھمکی آمیز پیغامات جاری کیے ۔ بھولا ریکارڈ کی دھمکیوں کے بعد اتوار اور پیر کی درمیانی شب حریم شاہ کا پیغام آیا اور انہوں نے دھمکی دی کہ اگر بھولا اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو وہ اسے جیل میں ڈلوادیں گی۔

دونوں کے مابین سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ کے دوران ایک اور خبر یہ بھی آئی ہے کہ بھولا ریکارڈ بئی پہنچ گیا ہے۔ بھولا نے اپنے فیس بک پیج پر لوکیشن دی ہے جس کے مطابق وہ اس وقت دبئی کے برج الخلیفہ میں موجود ہے۔

خیال رہے کہ حریم شاہ اور ان کی قریبی دوست صندل خٹک بھی دبئی میں ہی مقیم ہیں اور وہیں کی کسی فرم کیلئے ملازمت کرتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس