کیمیکل ملی نسوار استعمال کرنے پر پابندی، اقدامات شروع
خانیوال (بیورونیوز)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں کیمیکل ملی نسوار کے استعمال پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق حکومت کے علم (بقیہ نمبر49صفحہ10پر)
میں یہ بات آئی ہے کہ پنجا ب بھر میں کیمیکل ملی نسوار کی فروخت جاری ہے جو کینسر سمیت دیگر مہلک بیماریوں کا سبب بن رہی ہے اس ضمن میں میڈیکل کے مطابق نسوار کا استعمال مسوڑوں کے کینسر کا موجب بنتا ہے اور اس میں استعمال ہونیوالا کیمیکل گلے کی خرابی کا باعث ہے اس پر صوبہ پنجاب میں پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
اقدامات شروع