شمالی وزیرستان : زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں،4 افراد جاں بحق
بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں،فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاﺅں موسکی میں پیش آیا،فائرنگ کا تبادلہ چچازاد بھائیوں میں ہوا،جاں بحق افراد میں تحسین اللہ، سمیع اللہ، سمیع الحق اور ہلال شامل ہیں۔

