ٹیبل ٹینس کی بال جیسی گیند کے ذریعے معدے کی تیزابیت کا علاج

ٹیبل ٹینس کی بال جیسی گیند کے ذریعے معدے کی تیزابیت کا علاج
ٹیبل ٹینس کی بال جیسی گیند کے ذریعے معدے کی تیزابیت کا علاج

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے ٹیبل ٹینس کی بال جیسی گیند کے ذریعے معدے کی تیزابیت اور دل کی جلن کا علاج دریافت کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ گیند دراصل ایک ڈیوائس ہے جو سرجری کے ذریعے مریض کے معدے کے اوپری حصے میں نصب کی جائے گی۔ یہ ڈیوائس خوراک کی نالی اور معدے کے درمیان لگے ’والوو‘ (Valve)کے ساتھ منسلک ہو گی اوراسے نیچے کی طرف کھینچ کر رکھے گی تاکہ وہ غلط سمت میں نہ کھل سکے۔

رپورٹ کے مطابق جب یہ ’والوو‘ اوپر کی طرف کھل جاتا ہے تو معدے سے تیزاب خوراک کی نالی میں داخل ہو جاتا ہے اور معدے کی تیزابیت اور دل کی جلن جیسے عارضے لاحق ہوتے ہیں۔ اس ڈیوائس کا نام ’ری فلکس سٹاپ‘ (RefluxStop) رکھا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے کی عام تیزابیت کا علاج دیگر ادویات سے ممکن ہے۔ یہ ڈیوائس ایسے مریضوں کے لیے بنائی گئی ہے جنہیں معدے کی تیزابیت اور دل کی جلن کا دائمی مسئلہ ہے جو عام ادویات سے رفع نہیں ہوتا۔ 

مزید :

تعلیم و صحت -