صدر مملکت اور وزیراعظم کا جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کےحادثے پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت اور وزیراعظم کا جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کےحادثے پر افسوس کا ...
صدر مملکت اور وزیراعظم کا جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کےحادثے پر افسوس کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی" دنیا نیوز "کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس اور جنوبی کوریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ،صدر مملکت نے واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے کا سن کر بہت دکھ ہوا، طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے۔ غم کی اس گھڑی میں جنوبی کوریا کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی جس سے 85 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے، مسافر طیارہ بنکاک سے موان پہنچا تھا۔

مزید :

قومی -