بیگم سے شرمناک خواہش، پوری نہ کرنے پر شوہر نے مار مار کر ہسپتال پہنچادیا

بیگم سے شرمناک خواہش، پوری نہ کرنے پر شوہر نے مار مار کر ہسپتال پہنچادیا
بیگم سے شرمناک خواہش، پوری نہ کرنے پر شوہر نے مار مار کر ہسپتال پہنچادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سمارٹ فون کے غلط استعمال نے ایک ہنستا بستا گھر برباد کر ڈالا ہے جہاں ایک شخص نے سمارٹ فون خریدا اور اس پر فحش فلمیں دیکھنے لگا اور اپنی بیوی سے بھی انتہائی شرمناک اور اخلاق باختہ فرمائشیں کرنے لگا، اور پوری نہ کرنے پر بہیمانہ تشدد کرکے اسے ہسپتال پہنچا دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر اجمیر شریف میں شوہر اپنے موبائل فون پر فحش فلمیں دیکھ رہا تھا اور اس نے اپنی بیوی کو فحش اداکاراﺅں کی طرح کی شرمناک حرکات کرنے کو کہا۔ بیوی کے انکار کرنے پر اس بد طینت شخص نے اسے اس قدر پیٹا کہ بیچاری کو ہسپتال داخل کروانا پڑ گیا۔ خاتون نے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پولیس سے رجوع کر لیا۔

مزید جانئے: ’ہمارے ہوٹل میں آکر بچہ پیدا کریں اور ایک کروڑ روپے کے مالک بن جائیں‘ ایسی پیشکش جسے شادی شدہ جوڑے ٹھکرا نہ سکیں
اجمیر شریف کے علاقے پٹی کتلہ کی رہائشی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ”میرا شوہر کپڑے رنگنے کا کام کرتا ہے۔ میری اس سے 13سال قبل شادی ہوئی تھی۔ ایک سال قبل تک ہمارا کبھی کوئی جھگڑا نہیں ہوا تھا لیکن گزشتہ سال اس نے ایک سمارٹ فون خرید لیا، بس اسی دن سے ہماری زندگیوں میں خوفناک موڑ آ گیا۔ میرے شوہر نے سمارٹ فون پر فحش فلمیں ڈاﺅن لوڈ کرکے دیکھنی شروع کر دیں اور مجھے بھی ویسی ہی حرکات پر مجبور کرنے لگا۔وہ روز نئی فحش فلم ڈاﺅن لوڈ کرتا اور روز نئی گھٹیا فرمائش کرتا۔ میرے انکار پر وہ مجھے پیٹتا، گزشتہ ایک سال سے یہ معمول بن چکا تھا۔ “ خاتون کی شکایت پر پولیس نے اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا اور مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا، جس نے اسے ضمانت پر رہا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کے ہاں کوئی اولاد نہیں اور خاتون نے اب اس سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -