کروناوائرس کےایشوپرسیاست کی بجائے سندھ حکومت وفاق کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھائے:حلیم عادل شیخ

کروناوائرس کےایشوپرسیاست کی بجائے سندھ حکومت وفاق کے ساتھ ملکر اقدامات ...
کروناوائرس کےایشوپرسیاست کی بجائے سندھ حکومت وفاق کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھائے:حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنماحلیم عادل شیخ نےکہاہےکہ کروناوائرس سےبچنےکےلئےموثر اقدامات اٹھائےجائیں،اس ایشو پر کسی بھی جماعت کو سیاست نہیں کرنی چاہیے،سندھ حکومت وفاق کےساتھ ملکراقدامات اٹھائے،کروناوائرس اللہ کی طرف سےقدرتی آفت ہےسب کو ملکر اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ  نے کہا کہ اس وقت معاملہ کنٹرول میں ہے، عوام کو بھی حکومت کا مکمل ساتھ دینا چاہیے، کچھ منافع خور کرونا وائرس کا خوف پھیلا کر بلیک مارکیٹنگ کررہےہیں،ان منافع خوروں کےخلاف سندھ حکومت فوری کارروائی عمل میں لائے،وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سےملکرکروناوائرس کی روک تھام کےلئےموثراقدامات اٹھارہی ہے، اس قومی ایشوپرسیاست نہیں کرنی چاہیے،تمام تروسائل کو بروئےکار لاتے ہوئےاس وائرس کوبڑھنےسےروکناہوگا،عوام افواہوں پر دھیان نہ دے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر غلط افواہیں پھیلا کر افرا تفری کا ماحول پیدا کرے،سوشل میڈیا پر غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جس سے عوام میں خوف کا ماحول پیدا ہورہا ہے،ایسے شرپسند افراد  کے خلاف متعلقہ ادارے کارروائی کریں۔