ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  



برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

میرے رب جو میرے حق میں بہتر ہے وہ میرے لئے آسان کر دے۔ بس دعا کریں اور اپنے تمام گناہوں کی سچے دل سے توبہ بھی کریں۔ انشاءاللہ تمام بندے راستے جلد کھل جائیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج اپنوں کے ساتھ جاری اختلافات ختم ہو سکتے ہیں حوصلہ رکھیں اور خو دبھی ٹھنڈے مزاج کے ساتھ چلیں اور پرانی سب باتوں کو بھول جائیں، سب ٹھیک ہوتا چلا جائے گا، انشاءاللہ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آسان راستے پر چلیں، آپ جان بوجھ کر اس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں جو آپ کے لئے پہلے ہی مشکل ہوتا ہے ان دنوں ایسا کرنا نقصان اٹھانے کے برابر ہو گا۔ آپ کو سمجھداری سے کام لینا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

صرف بھروسے والے شخص کے ساتھ ہی کام کریں۔ غیروں سے ابھی دور رہیں۔مالی نقصان کا اندیشہ آپ کے سر کھڑا ہے۔ آج ایک اہم معاملے میں نہایت ہی سوچ سمجھ کر چلنا ضروری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اس وقت صورتحال غیر متوقع انداز سے آپ کے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ آپ ہر طرح کی مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہونگے اور مالی طور پر بھی بڑا فائدہ ہو سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ ان پر نظر رکھیں اور خاموشی سے اپنے کام کے علاوہ مستقبل کے حوالے سے بھی پلاننگ کرتے چلے جائیں۔ آپ کو بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو لوگ کسی ایسے کام میں مصروف ہیں جو کہ کافی مشکل ہے تو بھی بالکل مت گھبرائیں۔ صورتحال بحکم اللہ آپ کو ہر کام میں آسانیاں برکتیں ملیں گی اور کام ہو جائے گا، ان شاءاللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

سب کچھ ٹھیک ہے۔ آج دن اچھا ہے۔ آپ کے لئے جاری مشکلات میں نمایاں کمی واقعی ہو گی۔ اور آپ کی مالی پوزیشن بھی بہتر ہو سکے گی۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ بس صدقہ ضرور دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج ایک اہم کام میں بڑا فائدہ ملنے کی امید ہے اور جس بھی طرف سے آپ کو رکاوٹ کا ڈر تھا وہ بھی دور ہو جائے گی۔ تعلیم کو جاری رکھنے کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کی ایک ذمہ داری کم ہوگی اور جس طرف سے کوئی خطرہ محسوس کررہے ہیں وہ بھی اب باقی نہیں رہے گا۔ آج ایک طرف سے روزگار کے حوالے سے بھی اچھی خبر آنے کی پوری امیدہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کو اگر اپنے گھر میں کسی کشیدگی کا سامنا تھا۔ وہ آج سے کم ہونا شروع ہوگی اور ایک اہم رکا ہوا کام غیر متوقع انداز سے ہو جائے گا۔ جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

دوسروں کے معاملات میں مداخلت سے دور رہیں۔ اگر اپنی خیریت چاہتے ہیں تو۔ آج غصہ بھی کم کریں اور صرف اپنے روزگار پر توجہ دیکرشام سے پہلے گھر پر آ جائیں تو بہتر ہے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم