ایشیا کپ 2020پاکستان میں نہیں ہوگا :بھارتی کرکٹ بورڈ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے سارو گنگولی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2020پاکستان میں نہیں ہوگا ، میزبان پاکستان ہی ہوگا لیکن ایشیا کپ دبئی میں کھیلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لیں گی ، پاکستان اور بھارت کے ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی راہ دبئی کی میزبانی سے ہموار ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ میں ہونا ہے، ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے، وینیو کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ اے سی سی کا بورڈ صورت حال کا جائزہ لے کر جو فیصلہ کرے گا سب کو قابل قبول ہوگا، ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے، یہ بات طے ہے۔