پاکستان میں کرکٹ کے بعد باکسنگ کا انٹر نیشنل میلہ سجنے کو تیار

پاکستان میں کرکٹ کے بعد باکسنگ کا انٹر نیشنل میلہ سجنے کو تیار

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ کے بعد اب دنیا کا مقبول ترین کھیل باکسنگ کا انٹرنیشنل میلہ بھی پاکستان میں سجے گا۔عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامر خان نے 19 مارچ کو پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل باکسنگ شو اسلام آباد میں کرانے کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے پاکستان میں باکسنگ کے کھیل سے وابستہ باکسرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 19مارچ کوپاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ منعقدہ کرنے جا رہے ہیں جس میں ٹکٹ فری ہوں گے اس حوالے سے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ باکسنگ لیگ کے ذریعے لوگوں کوبھرپور تفریح کا موقع فراہم کریں گے،ہر 2، 3 ماہ بعد پاکستان میں باکسنگ کے ایونٹ منعقد کریں گے۔باکسنگ شو کا بڑا ٹاکرا پاکستان کے ابھرتے ہوئے باکسنگ چیمپئن ایشین بوائے عثمان وزیر کا نامور انٹرنیشنل باکسر کے ساتھ ہوگا۔عامرخان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل باکسنگ شومیں 8 دیگر ابھرتے ہوئے نوجوان پاکستانی باکسرز کے بھی فائٹ کرنے کا موقع ملے گا ملک میں باکسنگ فروغ پائے گی۔پی ایس ایل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کا مداح ہوں اورپاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگ کو سپورٹ کروں گا۔انہوں نے بین الاقوامی کرکٹرز کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی