پی ایس ایل فائیو کوئٹہ اور ملتان پشاور اور اسلام آباد آج آمنے سامنے  

پی ایس ایل فائیو کوئٹہ اور ملتان پشاور اور اسلام آباد آج آمنے سامنے  

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پانچویں پاکستان سپر لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے جس کا پہلا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا، یہ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، یہ میچ رات 7 بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ء کا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے جو کراچی اور لاہور سے منتقل ہوکر اب ملتان اور راولپنڈی میں پہنچ چکا ہے۔ راولپنڈی میں بسنے والے کرکٹ کے مداح اور مقامی کھلاڑیوں کے اہلخانہ وفاقی دارالحکومت کا جڑواں شہر کہلانے والے راولپنڈی میں پی ایس ایل کے میچز پر بہت پر خوش نظر آرہے ہیں۔ ملتان سلطانز کی ٹیم شان مسعود کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔

لیگ کا 13 واں میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی کی کمان ڈیرن سیمی کو سونپی گئی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم شاداب خان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی