اے سی سی اجلاس 3مارچ کوہوگا،ایشیاء کپ وینیو کا حتمی فیصلہ ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس 3مارچ کو دبئی میں ہوگا۔اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی شرکت کریں گے۔ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے باعث پاکستان میں ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔سال 2018میں ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں دبئی میں ہوا تھا۔
اور اس بار ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے۔