پنجاب مارشل آرٹس گیمز، واپڈا نے میدان مار لیا

پنجاب مارشل آرٹس گیمز، واپڈا نے میدان مار لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)ڈویژنل و ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لاہور کے زیراہتمام اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ہونے والی پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور 2020ء میں واپڈا نے میدان مار لیا ہے۔
پنجاب نے دوسری جبکہ خیبر پختونخوا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،واپڈا نے 13گولڈ، 5سلورحاصل کرکے پہلی پوزیشن لی، پنجاب 5گولڈ، 3سلور اور 6براونز کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا، خیبر پختونخوا 6گولڈ، 3سلور اور 2براونز میڈلز جیت کر تیسرے نمبر پر رہا،پولیس 2گولڈ، ایک سلور، 8براونز میڈلز کیساتھ چوتھے، آزاد کشمیر ایک گولڈ، 3سلور اور 6براونز، پاکستان ریلوے 3سلور اور 9براونز میڈلز لیکر پانچویں نمبر پر رہے۔نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنزیم ہال میں پروقار اختتامی تقریب منعقد ہوئی، مہمانان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس واپڈا ثقلین ظہور راجہ، وائس چیئرمین موئے تھائی فیڈریشن حافظ سجاد، ڈائریکٹر سپورٹس ایس بی پی محمد حفیظ بھٹی، ایس پی آفتاب پھلروان، سیکرٹری جوجٹسو ایسوسی ایشن و ڈی ایس پی محمودالحسن رانا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر نے ایونٹس کے کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء اور ٹیموں کا شکریہ ادا کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس واپڈا ثقلین ظہور راجہ نے کہا کہ پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور 2020ء کا انعقاد خوش آئند ہے جس میں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی اور ہم امید کرتے ہیں کہ کھلاڑی عالمی مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کریں گے، انہوں نے ڈویژنل سپورٹس آفسیر ندیم قیصر کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا ہے، جس سے کھلاڑیو ں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور 2020ء کے اختتامی روز کیوکشنکا بوائز چیمپئن شپ میں مائنس 40کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں فہداللہ نے گولڈ، مصعب عبداللہ نے سلور، عمار اسلم اور عمیر ولیم نے براونز میڈلز جیتے، مائنس50 کلوگرام کیٹیگری میں ارسلان بابر نے گولڈ، مظہر رحیم نے سلور، محمد ارشد اور احمد خلفان نے براونز میڈلز لئے، مائنس 60 کلوگرام کیٹیگری میں طیب شعبان نے گولڈ، حسنین نے سلور، محمد عثمان اور سُبیل نے براونز کے تمغے جیتے، مائنس 65 کلوگرام کیٹیگری میں عمرفاروق خان نے گولڈ، عبدالباسط نے سلور، ماجد خان اور عمرفاروق رمضان نے براونز میڈلز لئے، 65کلوگرام پلس کیٹیگری میں عبداللہ ابراہیم نے گولڈ، محمد عظمت نے سلور، خرم یوسف اور انور بلوچ نے براونز میڈلز جیتے، گرلز میں مائنس 35کلوگرام کی کیٹیگری میں علیزہ نے گولڈ، اقراء عاطف نے سلور، نور فاطمہ اور فاطمہ نے برانز میڈلز لئے، مائنس 40کلوگرام کیٹیگری عروج عمران نے گولڈ، نمرہ شاہ نے سلور، مافیہ اور عبیرہ نے براونز کے تمغے جیتے، 40کلوگرام پلس کیٹیگری میں زینب منظور نے گولڈ، عروج عمران نے سلور اور سمعیہ نے براونز میڈلز جیتے، موئے تھائی چیمپیئن شپ میں مائنس 73 کلوگرام کیٹیگری میں واپڈا کے معاذ نے سونے، آزاد کشمیر کے علی شان نے چاندی، خیبر پختونخوا کے کاشف اور ریلوے کے عثمان نے کانسی کے تمغے جیتے، مائنس 67کلوگرام کیٹیگری میں واپڈا کے امانت نے گولڈ، آزاد کشمیر کے شاکراللہ نے چاندی اور پنجاب کے نجم الدین نے براونز میڈلز جیتے، مائنس 64کلوگرام کیٹیگری میں آزاد کشمیر کے محمد قاسم نے گولڈ، خیبرپختونخوا کے بصیر نے سلور، پنجاب کے عبدالکریم اور اسلام آباد کے ذوالفقار خان نے براونز میڈلز جیتے، مائنس 61کلوگرام کیٹیگری میں خیبر پختونخوا کے کامران نے سونے، اسلام آباد کے امجد نے چاندی، پولیس کے مشعل خان اور آزاد کشمیر کے محمد نبیل نے کانسی کے تمغے جیتے، مائنس 57 کلوگرام کیٹیگری میں خیبر پختونخوا امین اللہ نے سونے، بلوچستان کے فرمان گل نے چاندی، ریلوے کے اسماعیل خان اور پولیس کے ذوالفقار نے براونز میڈلز جیتے،مائنس 54کلوگرام کیٹیگری میں خیبر پختونخوا کے جبران نے گولڈ، آزاد کشمیر کے وسیم شاہ نے سلور، ریلوے کے ذیشان گل اور پنجاب کے شبیر حسین نے براونز میڈلز جیتے، کک باکسنگ بوائز میں واپڈا نے پہلی، خیبر پختونخوا اور پولیس نے دوسری، سندھ اور پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی،کک باکسنگ گرلز میں واپڈا نے پہلی، پنجاب نے دوسری، ریلوے نے تیسری اور پولیس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، بوائز کک باکسنگ چیمپئن شپ میں مائنس 51کلوگرام کیٹیگری میں پولیس کے محمد وسیم نے گولڈ، واپڈا کے احمد شاہد نے سلور، ریلوے کے محمد سلیمان اور سندھ کے اسامہ نے براونز میڈلز جیتے، مائنس 54کلوگرام کیٹیگری میں پنجاب کے اسامہ نے گولڈ، واپڈا کے محمد اسامہ نے سلور، بلوچستان کے فاخراور سندھ کے عثمان نے براونز میڈلز جیتے، مائنس 57کلوگرام کیٹیگری میں واپڈا کے ابوبکر نے سونے، خیبرپختونخوا کے انس اسلم نے چاندی، سندھ کے خلیل اور بلوچستان کے اویس نے کانسی کے تمغے جیتے، مائنس 60کلوگرام کیٹیگری میں پنجاب کے اعجاز نے گولڈ، واپڈا کے امتیاز نے سلور، پولیس کے شہروز اور ریلوے کے وقاص نے براونز کے تمغے جیتے، مائنس 63کلوگرام کیٹیگری میں واپڈا کے طلحہ مقبول نے سونے، اسلام آباد کے عبدالمالک نے چاندی، ریلوے کے محمد نعمان اور گلگت کے مظاہر نے کانسی کے تمغے جیتے، مائنس 67کلوگرام کیٹیگری میں خیبر پختونخوا کے زیاد اکبر نے گولڈ، واپڈا کے محمد طلحہ نے سلور، پولیس کے محمد صادق اور بلوچستان کے خلیل نے براونز میڈلز جیتے، مائنس 71کلوگرام کیٹیگری میں واپڈا کے حیدر علی نے گولڈ، ریلوے کے علی ذوالقرنین نے سلور، خیبر پختونخوا کے عقیل انور اور پنجاب کے نجم الدین نے براونز میڈلز جیتے، مائنس 75 کلوگرام کیٹیگری میں واپڈا کے احسن نے سونے، سندھ کے محمد بلال نے چاندی، آزاد کشمیر کے حضرت شاہ اور گلگت کے ثاقب نے کانسی کے تمغے جیتے، مائنس 80 کلوگرام کیٹیگری میں واپڈا کے ساویل فیاض نے گولڈ، خیبر پختونخوا کے اکرام نے سلور، پولیس کے حیدر اور اسلام آباد کے ذاکر حسین نے براونز میڈلز جیتے، مائنس 85 کلوگرام کیٹیگری میں خیبر پختونخوا کے سانیداللہ نے سونے، پولیس کے طارق نے چاندی، بلوچستان کے جمعہ خان اور آزاد کشمیر کے کنول طارق نے کانسی کے تمغے جیتے،مائنس 90کلوگرام کیٹیگری میں پولیس کے شہباز بیگ نے گولڈ، سندھ کے افضال نے سلور، آزاد کشمیر کے گل محمد اور ریلوے کے اعجاز فاروق نے کانسی کے تمغے لئے۔ گرلز کک باکسنگ چیمپئن شپ میں مائنس 48کلوگرام کیٹیگری میں پنجاب کی ثانیہ نے گولڈ، واپڈا کی زینب خاتون نے سلور، آزاد کشمیر کی فائضہ اور پولیس کی مریاب نے براونز میڈلز جیتے، مائنس52 کلوگرام کیٹیگری میں واپڈا کی صبا ظہیر نے سونے، ریلوے کی تانیہ نے چاندی، پولیس کی سارہ اور پنجاب کی اذکاء نے کانسی کے تمغے جیتے، مائنس 56کلوگرام کیٹیگری میں واپڈا کی ثارب یوسف نے گولڈ، پنجاب کی معظمہ نے سلور، ریلوے کی عریج اور سندھ کی سدرہ نے براونز کے تمغے جیتے۔