پاک بھارت آرم ریسلنگ اکتوبر میں منعقد ہوگی
لاہور(آئی این پی) پاکستان بھارت آرم ریسلنگ تیسرا ٹاکرا رواں سال اکتوبر نومبر میں دبئی میں ہوگا، ایشین آرام ریسلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ اپریل میں پاکستان آرم ریسلنگ ٹیم قازقستان کا دورہ کرے گی، یہ بات پاکستان آرم ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری قیصر خان نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔ اس موقع پر فیصل خان، عمران قریشی، شیخ ظہیر بابر اور عمران بٹ بھی موجود تھے قیصر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچویں نیشنل آرم ریسلنگ چیمپئن شپ 9 سے 11 اپریل تک لاہور میں منعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ میں جینٹس، لیڈیز، یوتھ اور جونیئر کے 40 کیٹیگریز میں مقابلے ہونگے۔