میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ٹکٹ ریفنڈ ہوگا، پی سی بی

میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ٹکٹ ریفنڈ ہوگا، پی سی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ بارش کی صورت میں میچ کے ٹکٹ ریفنڈ کر دیے جائیں گے۔شائقین کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے خوش خبری دی ہے کہ اگر پی ایس ایل کا کوئی بھی میچ بارش سے میچ نہ ہو سکا تو ٹکٹ سو فی صد ریفنڈ ہوگا، 5اوورز سے کم کا کھیل کھیلا گیا تو 75فی صد ٹکٹ ریفنڈ ہوگا۔پی سی بی کے مطابق پانچ اوورز سے زیادہ اور دس اوورز سے کم میچ ہوا تو 50فی صد جب کہ دس یا اس سے زائد اوورز کا کھیل کھیلا گیا تو ٹکٹ ریفنڈ نہیں ہوگا۔