پی ایس ایل، لاہور قلندرز کی ٹیم نے کارکردگی سے مایوس کیا،شائقین
لاہور(افضل افتخار) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی اب تک کی کارکردگی سے شائقین کرکٹ بہت مایوس ہیں اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ٹیم امیدوں پر پورا نہیں اتری عاقل،نبیل،بابر،توصیف،زاہد،عارف،ریحان،شکیل،حمید حمید،عامر اور آصف نے کہا کہ اگر ٹیم نے فتوحات کا سلسلہ شروع نہ کیا تو ٹورنامنٹ میں رہنا اس کے لئے مشکل ہوجائے گا کھلاڑی اپنی ذمہ داری سمجھیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ کو بھی بہتر پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ اگلے میچز کے لئے ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرے گی۔