سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کل تیسرے ون میں مدمقابل

  سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کل تیسرے ون میں مدمقابل

  



پالی کیلی (اے پی پی) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالی کیلی میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کو مہمان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 161 رنز سے شکست دیکر فیصلہ کن برتری قائم کر رکھی ہے۔ مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ایک روزہ میچز کے علاوہ دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریزہوگی۔

بھی کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم مارچ کو پالی کیلی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 مارچ کو پالے کیلی میں ہی شیڈول ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی