پہلا ون ڈے،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج مدمقابل

پہلا ون ڈے،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج مدمقابل

  



پرل (این این آئی)جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج بولینڈ پارک، پرل میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 مارچ کو مانگوانگ اوول، بلوم فونٹین جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 7 مارچ کو سینویس پارک، پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی