دبئی اوپن،نووک اور سٹیفانوس سیمی فائنل میں پہنچ گئے
دبئی(آئی این پی)سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، عالمی نمبر ایک اور آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ اور یونانی ٹینس سٹار اور سیکنڈ سیڈڈ سٹیفانوس اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت دبئی اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچز میں نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے کیرن خچانوف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔دیگر میچوں میں یونان کے سٹیفانوس، فرانس کے گیل مونفلس اور برطانوی کھلاڑی ڈان ایوانز نے کامیابی حاصل کر کے ٹاپ فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے گیل مونفلس اور یونانی سٹیفانوس کا مقابلہ برطانوی ڈان ایوانز سے ہوگا۔