ویمنز ورلڈ کپ،لیزیلی کی تھائی لینڈ کے خلاف پہلی ٹی ٹونٹی سنچری

ویمنز ورلڈ کپ،لیزیلی کی تھائی لینڈ کے خلاف پہلی ٹی ٹونٹی سنچری

  



کینبرا (اے پی پی) جنوبی افریقن ویمنز ٹیم کی مایہ ناز اوپننگ بلے باز لیزیلی لی نے تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیم کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی۔ تھائی لینڈ کے خلاف عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیااوراعزاز اپنے نام کیا۔

اور تھائی لینڈ کی باؤلرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 60 گیندوں پر 3 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے انفرادی 101 رنز بنائے اس عمدہ کارکردگی پر انکو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یہ انکے ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی