لاہور قلندرزکوجھٹکا،حارث رؤف انجری کا شکار

لاہور قلندرزکوجھٹکا،حارث رؤف انجری کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)اور لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق حارث ایڑھی میں انجری کی وجہ سے 2 سے 3 میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ سلمان ارشاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔حارث رف اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے بعد سے اپنے دائیں پاں کی ایڑھی میں درد محسوس کر رہے تھے لیکن ایم آر آئی اور سٹی اسکین میں کسی قسم کے فریکچر کی نشاندہی نہیں ہوئی تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
حارث کی جگہ کھیلنے والے سلمان ارشاد اس سے قبل پی ایس ایل 2018 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
اور انہوں نے ایونٹ میں 3 میچز کھیلے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔