ویمنز ورلڈ کپ انگلینڈ نے پاکستان کو 42رنز سے شکست دیدی

ویمنز ورلڈ کپ انگلینڈ نے پاکستان کو 42رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا (اے پی پی) انگلینڈ نے کپتان ہیتھر نائٹ کی نصف سنچری کی بدولت حریف پاکستان ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں 42 رنز سے ہرا دیا جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا، میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ جنوبی افریقن ٹیم سے ہارنے کے بعد یہ برطانوی ٹیم کی مسلسل دوسری فتح ہے جس کے بعد انگلینڈ کی گروپ بی میں پوائنٹس کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ انگلینڈ ویمن نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 158 رنز بنائے، برطانوی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث پاکستان کی 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ جواب میں پاکستان کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 19.4 اوورز میں 116 رنز بناسکی۔ عالیہ ریاض نے 41 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، برطانوی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث پاکستان کی 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ انگلینڈ کی انیا شربسول، سارا گلین نے 3,3 جبکہ کیتھرین برنٹ اور سوفی ایکلیسٹون نے دو، دو کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔ یہ برطانوی ٹیم کو ورلڈ کپ میں دوسری فتح ہے۔کپتان ہیتھر نائٹ کو عمدہ بلے بازی پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں بڑے مارجن 113 رنزسے ہرا کر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ لیزیلی لی نے 101 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔