زلمی فینز کیلئے پشاور سے راولپنڈی تک بس سروس شروع

زلمی فینز کیلئے پشاور سے راولپنڈی تک بس سروس شروع

  



پشاور/راولپنڈی (آئی این پی)پشاورزلمی نے پشاور کے کرکٹ شائقین اور زلمی فینز کیلئے پشاور سے راولپنڈی تک بس سروس شروع کر دی۔ پشاور زلمی اور لاہور قلندرزکے جمعہ کو شیڈول میچ کیلئے کرکٹ شائقین کو لیکر زلمی فینز بسز پشاور سے راولپنڈی پہنچیں۔پشاور زلمی کی جانب سے دو ہزار کے پیکج میں وی آئی پی میچ ٹکٹ، ڈائیو ریٹرن ٹکٹ، زلمی شرٹ اور میکڈونلڈز میل حاصل کر سکتے ہیں اس موقع پر شائقین کرکٹ کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولت فراہم کی گئی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ اس طرح سے ہم بھی اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرنے کے لئے پہنچ سکتے ہیں یہ ایک بہت اچھی سہولت ہے جس سے بڑی تعداد میں شائقین فائدہ اٹھائینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی