پاکستان نہیں جاؤں گا، مشفیق الرحیم کا بورڈ کو دو ٹوک جواب

پاکستان نہیں جاؤں گا، مشفیق الرحیم کا بورڈ کو دو ٹوک جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(آئی این پی) بنگلا دیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے دورہ پاکستان سے صاف انکار کردیا ہے۔بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کی جانب سے سخت پیغام دیے جانے کے باوجود مشفیق الرحیم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے دورہ پاکستان سے صاف انکار کردیا ہے، بنگلا دیشی ٹیم کو اپریل میں ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کے لیے کراچی آنا ہے۔قبل ازیں راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹیم کے ہمراہ نہ آنے والے مشفیق الرحیم کے بارے میں بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئر ہونے کی وجہ سے وہ پاکستان جانے کے پابند ہیں۔