سبسٹین اور فاراح میکسیکن اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

سبسٹین اور فاراح میکسیکن اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

  



میکسیکو سٹی (اے پی پی) کولمبین جان سبسٹین کابال اور انکے ہم وطن جوڑی دار رابرٹ فاراح پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی میکسیکن اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں بیلجیئم کے جوران ویلیجن اور انکے ہم وطن جوڑی دار سینڈر گیلی کو شکست دیکر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں سبسٹین کابال اور ہم وطن جوڑی دار رابرٹ فاراح پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑینے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

لجیئم کے جوران ویلیجن اور انکے ہم وطن جوڑی دار سینڈر گیلی کو شکست دیکر ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انکی فتح کا سکور 6-7(2-7)، 6-4 اور 10-8 تھا۔ فاتح کولمبین جوڑی کا سیمی فائنل میں فرانسیسی ایڈرین مانارینو اور فابرائس مارٹن سے مقابلہ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی