ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گروپ اے میں شامل بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈکی ویمن ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ بھی گروپ اے کی ٹیموں بھارت اور سری لنکا کے درمیان میلبورن میں ہی کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 عالمی کپ آسٹریلیا میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں آج ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا پہلا میچ گروپ اے میں شامل بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم یہ میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی قیادت سوفی ڈیوائن کرینگی جبکہ بنگلہ دیش ویمن ٹیم سلمہ خاتون کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دوسرا میچ بھی گروپ اے کی ٹیموں بھارت اور سری لنکا کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کی قیادت ہرمن پریت کور کریں گی جبکہ سری لنکن خواتین ٹیم کی کمان چماری اتاپتو کو سونپی گئی ہے۔ بھارتی ویمن ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی