شوبز اسٹار ثناء جاوید پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر

شوبز اسٹار ثناء جاوید پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر

  



اسلام آباد(آئی این پی)شوبز اسٹار ثناء جاوید پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر، پی ایس ایل سیزن فائیو میں پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز سے بڑے نام اور شخصیات جڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شوبز اسٹار، معروف اداکارہ اور ماڈل ثنا جاوید کو پشاور زلمی کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ ثنا جاوید پی ایس ایل سیزن فور کی طرح سیزن فائیو میں بھی پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔ چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ثنا جاوید کو پشاور زلمی کاحصہ بننے پر خوش آمدید کہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی