پی ایس ایل، کامران اکمل50میچز کھیلنے والے پہلے کرکٹر

پی ایس ایل، کامران اکمل50میچز کھیلنے والے پہلے کرکٹر

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020میں شامل چھ ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔رواں سال ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 38 غیرملکی کرکٹرزشرکت کررہے ہیں۔۔پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی جانب سے کراچی کنگز کے خلاف101 رنز کی اننگز ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں مجموعی طور پر چھٹی سنچری ہے۔پشاور زلمی کے کامران اکمل کو یہ اعزاز تیسری مرتبہ حاصل ہوا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں کامران اکمل 50 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں کامران اکمل نے اعزازحاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی